سوزوکی کی ایک اور ‘سستی’ گاڑی سامنے آگئی

جاپانی کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا نیا ماڈل بھارت میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے (واضح رہے کہ اس گاڑی کا پرانا ورژن پاکستان میں نئی کلٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا)۔

اسپورٹی سیلیریو ایکس اس ماڈل کی پہلی گاڑی ہے جس میں آٹو گیئر شفٹ ٹیکنالوجی بھی کمپنی نے متعارف کرائی ہے اور یہ فیچر اس کے تمام ورژن میں موجود ہوگا۔

سیلیریو ایکس اسپورٹس ایرو ڈائنامک ڈیزائن کے ساتھ ہے جس کے فرنٹ پر ایکس تھیم پر مبنی گرل دی گئی ہے۔

بھارت میں اس گاڑی کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کو پہلے سے زیادہ اسٹائلش اور اسپورٹی ٹچ دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو دلوں میں جگہ بناسکے۔

اسی طرح یہ گاڑی جدید ترین حفاظتی فیچرز سے لیس ہے اور 998 سی سی کی اس گاڑی میں تھری سلینڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ 67 ہارس پاور کا ہے۔

اسی طرح فائیو اسپیڈ مینوئل موجود ہیں جبکہ آپشنل اے ایم ٹی یونٹ بھی دیا گیا ہے۔

یہ نئی سیلیریو وی ایکس آئی اور زی ایکس آئی کے ساتھ آٹھ مختلف ورژن میں دستیاب ہوگی۔

اس کے وی ایکس آئی ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 226 بھارتی روپے (7 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جبکہ مختلف ورژن اور فیچرز کے لحاظ سے یہ 5 لاکھ 42 ہزار بھارتی روپے سے زائد (آٹھ لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک میں فروخت کی جائے گی۔

ممکنہ طور پر یہ پاکستان میں بھی اگلے سال کلٹس کے نئے ماڈل کے طور پر متعارف کرائی جاسکتی ہے تاہم یہاں آنے کے بعد اس کی قیمت کیا ہوگی، اس بارے میں کہنا مشکل ہے۔

پاکستان میں جو ماڈل رواں سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا اس کی قیمت ساڑھے بارہ لاکھ روپے سے شروع ہوتی تھی۔

Source Link

(Visited 221 times, 1 visits today)

About The Author

You Might Be Interested In

LEAVE YOUR COMMENT