تحریک لبیک پاکستان پی پی پی سے تین گنا زیادہ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر الیکشن نتائج لودھراں 2018 تحریک ل

تحریک لبیک پاکستان پی پی پی سے تین گنا زیادہ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر

تحریک لبیک پاکستان کے ملک محمد اظہر پی پی پی سے تین گنا زیادہ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 3189 ووٹ حاصل کئے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہونے والی این اے 154 کی نشست پر تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ کے ہاتھوں بہت بڑا سیاسی دھچکا لگا جو جولائی 2018 ء کے انتخابات کے نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، اس نے پی پی پی اور جماعت اسلامی وغیرہ وغیرہ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے، اتنے مختصر وقت میں عوام میں اس کی پذیرائی دیکھتے ہوئے، اندازہ کے آئندہ الیکشن وہ اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

یادرہے کہ این اے 154 سے سابق ایم این اے مرزا ناصر بیگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے تھے اور پی پی امیدوار کو مرزا ناصر بیگ کی حمایت حاصل تھی لیکن اسکے باوجود یہ نتائج پیپلزپارٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہیں

(Visited 1 times, 1 visits today)

About The Author

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT