ابوظبی رہنا ہے تو گاڑی صاف رکھیں، ورنہ تین ہزار درھم جرمانہ کے لئے تیار رہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا۔

بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں وگرنہ ان پر 3 ہزار درھم تک کا جرمانہ او رگاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔

پہلی خلاف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50 فیصد تک رعایت دی جا سکے گی البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔

ابوظبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر 178 گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ مالکان اپنی گاڑیوں سے لاپروائی برت رہے تھے۔ تین دن کے اندر اندر انہیں بلدیہ سے رجوع کرنا ہوگا وگرنہ گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ ماضی میں مہلت کا دورانیہ تین دن کے بجائے چودہ دن تھا۔

(Visited 70 times, 1 visits today)

About The Author

You Might Be Interested In

LEAVE YOUR COMMENT